پاکستان ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا

07-13-2023

(ویب ڈیسک) معاشی بوجھ ختم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر 20جولائی سے موہنجودڑو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ سی ای او پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ موہن جودڑو ایکسپریس 8 اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی، ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موہن جودڑو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کوبھی بحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔ سی ای او پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لئے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔