سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد اضافہ

07-13-2023

(ویب ڈیسک) سیمنٹ کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 259 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 کے دوران 1.44 ارب روپے کا سیمنٹ برآمد کیا گیا جبکہ مئی 2023 کے دوران برامدآت کا حجم 5.17 ارب روپے رہا ۔ اس طرح سیمنٹ کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 259 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔