شادی محبت کی ہو یا ارینج، رسک ہی ہوتی ہے: سجل علی

07-13-2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی محبت کی ہو یا ارینج ہر صورت میں ایک رسک ہی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ذاتی طور پر محبت کی شادیاں پسند ہیں، وہ صرف محبت کو پسند کرتی ہیں اور انہیں محبت کی ہی شادیاں اچھی لگتی ہیں مگرساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ لیکن شادی پسند کی ہو یا پھر ارینج میریج، دونوں ہی صورتوں میں یہ ایک رسک ہوتی ہے۔ سجل علی کی جانب سے شادی کو دونوں ہی صورتوں میں رسک قرار دیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے احد رضا میر کے ساتھ ان کی شادی اور تعلقات پر بھی تبصرے کیے۔ خیال رہے کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں سجل علی نے ایک ایسی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جو ارینج میریج کرکے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوجاتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک فلم میکر خاتون کے رومانس کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی شادی کے لیے ڈیٹنگ ایپس تک کو بھی آزما کر دیکھتی ہیں مگر انہیں ہمیشہ غلط مرد ہی ملتے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خاندان کی پسند سے ہونے والی شادی محبت کی شادی میں تبدیل ہوجاتی ہے اور فلم میں پاکستانی ثقافت، رسم و رواج کو بھی دکھایا گیا ہے۔