سیشن عدالت میں فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
07-13-2023
(لاہور نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے، جاں بحق ہونے والوں کو 9 گولیاں لگیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔