تیاری اچھی، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم ہیں: حسن علی
07-13-2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران اچھی تیاری کا موقع ملا ہے، پوری ٹیم سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پُرعزم ہے۔
ایک انٹرویو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹی کھیلنے گیا، وہاں پرفارمنس اچھی رہی۔ حسن علی نے کہا کاؤنٹی میں پرفارمنس سے مجھے کافی اعتماد ملا ہے، بیٹنگ کی بھی پریکٹس کرتا ہوں، نیٹس پر تیاری کرتا ہوں، دو روزہ وارم اپ میچ ٹیم کیلئے اہم تھا، موسم سے ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملی۔ قومی فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ دو دن میں ہم نے 14 وکٹیں لیں، کچھ پلیئرز نے رنز بھی کیے جو پُراعتماد ہے، پوری ٹیم سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے پرعزم ہے۔