آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
07-13-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹس کے ٹاپ تھری پلیئر بن گئے۔
آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ گو کہ پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا مگر اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین اور جو روٹ کی تنزلی بابر اعظم کی ترقی کا سبب بن گئی اور وہ تین درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں، وہ اس وقت واحد بیٹر ہیں جو تینوں فارمیٹ کے ٹاپ تین میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔