انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ حمزہ الیاس کا فاتحانہ آغاز

07-13-2023

(ویب ڈیسک) انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں حمزہ الیاس نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونیوالے انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں حمزہ الیاس نے پہلے میچ میں عراق کے عمر الفہدل کو بیسٹ آف 5 مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دے دی۔ حمزہ کی جیت کا سکور 50-64، 39-73 اور 8-76 رہا، حمزہ اپنا دوسرا میچ بھارت کے آراوو سنچیتی سے کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے 2 کیوسٹ شرکت کر رہے ہیں، ایشین چیمپئن احسن رمضان آج مصر کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے ۔