ایشیئن چیمپیئنزٹرافی کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 13 جولائی سے شروع ہونگے

07-12-2023

(لاہور نیوز)ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزنیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 13 تا 14 جولائی شام 4 بجے منعقد ہونگے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں جاری تربیتی کیمپ سےموجود کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائےگا، مذکورہ ٹرائلزپی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان، ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصرعلی، اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن شکیل عباسی اورانٹرنیشنل لئیق لاشاری کی زیر نگرانی ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے دو روزہ ٹرائلز کے بعد پی ایچ ایف صدربریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھرکی منظوری کے بعد منتخب ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہرچنائی میں شروع ہوگی، ایونٹ میں6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔