لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کے لیے کوشاں ہیں، حافظ میاں نعمان

07-12-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان کا کہنا ہے کہ لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان اور لیسکو چیف شاہد حیدر کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں صارفین کی شکایات کے ازالے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ لیسکو ملک کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جس کا نظام مکمل ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ لیسکو کی اپنی پولیس لانے یا مخصوص پولیس سٹیشن مختص کرنے بارے مشاورت جاری ہے۔ سی ای او لیسکو شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ جدید آٹومیٹڈ میٹرز کی تنصیب کا عمل جلد شروع ہو گا۔ ابتدائی طور پر منصوبہ انڈسٹریل لیول سے شروع ہو گا۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری نے حافظ نعمان و دیگر کو صحافی کالونی میں بجلی کے مسائل بارے آگاہ کیا۔