نگران صوبائی وزرا بلال افضل اور عامر میر کا لاہور چڑیا گھر کا دورہ
07-12-2023
(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزرا بلال افضل اور عامر میر نے لاہور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا۔
صوبائی وزرا نے چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ لیا۔ چڑیا گھر میں واقع فوڈ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام جانوروں کے پنجروں کا دورہ کیا اور جانوروں کو دی جانے والی خوراک کا معیار بھی چیک کیا۔ وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی چڑیا گھروں کو عالمی معیار پر لے جانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال افضل چڑیا گھر کو عالمی معیار کا بنائیں گے۔ عوام کی آگاہی کے لیے میڈیا پر چڑیا گھر کی مؤثر تشہیر کی جائے۔ نگران صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا تھا کہ معیاری چڑیا گھروں کی فراہمی ہمارے بچوں کا حق ہے۔ اضافی جانوروں کا نجی سیکٹر سے تبادلہ کرکے جوڑے مکمل کئے جائیں۔ چڑیا گھر کے اندر اتنے معیاری کھانے دیں کہ لوگ باہر سے کھانا کھانے آئیں۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر عظیم ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے بریفنگ بھی دی۔