پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

07-12-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے ساتھ 1946 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 897 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے اضافے کیساتھ 2550 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کیساتھ 2186.21 روپے ہوگئی۔