نجی شعبے کو گندم درآمدی کی اجازت کا معاملہ، حکومت کا غور شروع

07-12-2023

(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی کمر توڑنے کیلئے وفاقی حکومت نجی شعبے کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔علاوہ ازیں سندھ اور پنجاب کے امپورٹرز نے بیرون ملک گندم خریدار ی کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ پنجاب کی فعال فلورملز نے نجی امپورٹڈ گندم میں سے اپنا حصہ لینے کیلیے امپورٹرز کے پاس بکنگ شروع کروا دی ہے۔