شہری ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں رات 9 بجے تک سروسز حاصل کر سکیں گے

07-12-2023

(لاہور نیوز) شہری ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں رات 9 بجے تک سروسز حاصل کرسکیں گے۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں پہلی بار سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

شہری اب ون ونڈو سیل میں رات 9 بجے تک ایل ڈی اے سے متعلقہ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کو ون ونڈو سیل سے متعلقہ امور و افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کی ہدایات کی گئی۔ کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے دونوں شفٹوں میں الگ الگ ڈائریکٹر آپریشنز تعینات کر دیئے گئے، مزید عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔ ون ونڈو سیل میں پہلی بار ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن ٹو بھی تعینات کر دیا گیا۔ اسد اللہ چیمہ کو ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن ٹو تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن ٹو ون ونڈو سیکنڈ شفٹ اور کلائنٹ ڈائریکٹوریٹ سے متعلقہ امور پر بروقت عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن نے آڈر جاری کر دیئے۔