نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار
07-12-2023
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار ہو گیا۔
الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات کو بلدیاتی الیکشن بارے تیاریاں مکمل کرنے کے احکامات دے دئیے۔ شہر کے نئے نقشہ میں 128 نئی یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں۔ نقشہ کے مطابق لاہور یونین کونسلز کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔ لاہور کا نیا نقشہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ پرانے نقشہ میں 274 جبکہ نئے نقشے میں 402 یوسیز ہیں۔ نئے نقشہ کے مطابق تحصیل سٹی 146 یونین کونسلز پر مشتمل ہے۔ یونین کونسل نمبر 147 سے 238 تحصیل شالیمار میں ہیں۔ تحصیل کینٹ یونین کونسل نمبر 239 سے 260 پر مشتمل ہے۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 261 سے 368 موجود ہیں۔ تحصیل رائیونڈ یونین کونسل نمبر 369 سے 402 پر مشتمل ہے۔ نیا نقشہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ نئے نقشے کی منظوری کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن کی سمری تیار کر لی گئی۔ سمری کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں بھجوائی جائے گی۔