آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : بابر اعظم کی تین درجے ترقی
07-12-2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی ٹیسٹ کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تین درجے ترقی کرکے چھٹی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی دوسری اور سٹیو اسمتھ کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔