نتاشہ حسین نے شہروزسبزواری کیخلاف بیان دینے پر معافی مانگ لی

07-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نتاشہ حسین نے ایک پروگرام میں شہروز سبزواری کو اقرباپروری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہروز کو اداکار نہیں مانتی۔

ایک پروگرام میں شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نتاشہ حسین نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ شہروز سبزواری کو بڑے کردار ان کے والد کی وجہ سے مل رہے ہیں۔ نتاشہ نے مزید کہا کہ وہ شہروز کو اداکار نہیں مانتی تاہم ان کے والد بہروز سبزواری بہترین اداکار ہیں۔ اس بیان کے بعد مختلف اداکاروں نے پروگرام میں ایسے سوالات پوچھنے کو اچھا قرار نہ دیا۔ تاہم بعد میں نتاشہ حسین نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے شہروز سبزواری سے معافی مانگی۔ نتاشہ نے لکھا کہ میں اپنے بیان پر معافی چاہتی ہوتی۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے ایسا کہا تھا مگر میرا مطلب یہ نہ تھا۔ نتاشہ نے لکھا کہ شہروز اچھا اداکار ہے جسے غلط طور پر لیا ۔ نتاشہ نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ہھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ لوگ یہ کر رہے ہیں۔ نتاشہ نے لکھا کہ بھائی معاف کردو اور اپنی زندگی پر فوکس کرو لوگوں کی بات پکڑنے کا فن انٹرٹینمنٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی شہروز کو مخاطب کرتے ہوئے معذرت کی۔