بابراعظم اور امام الحق سری لنکا میں کس کے بچے سنبھال رہے ہیں؟
07-12-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز امام الحق سری لنکا دورے پر بچے سنبھالنے میں مصروف نظر آئے جبکہ اس موقع پر ساتھی کھلاڑی مزاحیہ جملے کہے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے کولمبو سے ہمبن ٹوٹا پہنچنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں تمام کھلاڑیوں کو بس سے اترتے ہوئے ہوٹل کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپتان بابراعظم اور امام الحق گود میں بچے اٹھا رکھے ہیں۔ اس موقع پر دیگر کھلاڑیوں کو بابر اور امام سے خوش گپیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد، بابر اور امام کی گود میں بچے اٹھائے دیکھ کر دلچسپ جملہ کہتے ہیں۔ سرفراز احمد دونوں کھلاڑیوں سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ‘اگر ان دونوں نے صحیح وقت پر شادی کرلی ہوتی تو انکی گود میں انکے اپنے بچے ہوتے’۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی یہ بات سن کر قریب موجود تمام کھلاڑی قہقہے لگانا شروع کردیتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ہمبن ٹوٹا میں موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز 16 جولائی سے ہوگا۔ ۔