لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار
07-12-2023
(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا، دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران پانچ دہشتگردوں کو حراست میں لیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے، خفیہ اطلاع پر کارروائیاں لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں۔