پاکستان ریلوے کا موہنجودڑو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ

07-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے موہنجودڑوایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو 20 جولائی سے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ موہن جودڑوایکسپریس 8اکانومی کوچزپرمشتمل ہوگی، موہن جودڑوایکسپریس براستہ دادوحبیب کوٹ چلے گی۔ حکام کے مطابق موہن جودڑوایکسپریس صبح 7بجے روہڑی سٹیشن سے چلے گی جبکہ دوسری ٹرین صبح 8 بجے کوٹری سے چلے گی۔