لاہور سمیت مختلف شہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کا فیصلہ

07-12-2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کی شرائط کے تحت ایف بی آر نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن میں اوسطاً 13 سے 15 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے عہدیداروں  کا کہنا ہے کہ  گوشوارے کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مستقل سالانہ فیچر بنایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ شہر جن کے حوالے سے ایف بی آر تخمینہ قدر جاری کرتا ہے ان کی تعداد بھی 42 سے بڑھا کر 51 کرد ی گئی ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد نیا تخمینہ قدریکم اگست 2023 سے نافذ العمل ہوجائے گا۔