ہفتے میں پانچ دن 20 منٹ کی تیزچہل قدمی ڈپریشن کو کم کرسکتی : تحقیق
07-12-2023
(ویب ڈیسک) لیمرک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں پانچ دن 20 منٹ کی تیز چہل قدمی ڈپریشن کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتی ہے۔
تحقیق اس عام خیال کو چیلنج کرتی ہے کہ دماغی صحت کے فوائد کے لیے روزانہ کم از کم 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی ضروری ہے، کیونکہ ورزش کے مختصر دورانیے کی ورزش سرگرمی میں بھی مثبت اثرات دکھائی دیتے ہیں۔ اس تحقیق میں خاص طور پر“اعتدال سے لے کر بھرپورجسمانی سرگرمی“ پرتوجہ مرکوز کی گئی،جیسے تیز چلنا اوردریافت کیا کہ روزانہ 20 منٹ تک اس سرگرمی میں مشغول رہنے کے نتیجے میں افسردگی کی علامات کی شرح 16 فیصد کم ہوتی ہے اورذہنی دباو کے امکانات 43 فیصد کم ہوتے ہیں۔