روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، سٹاک ایکسچینج میں تیزی
07-12-2023
(لاہور نیوز) انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں 82 پیسے کمی ہوگئی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 277 روپے 75 پیسے میں ٹریڈ کر رہی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا ہے۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 223 ہو گیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 278 روپے 50 پیسے میں جاری رہی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم ہوئی اور کاروبار 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔