پاکستانی ٹیم میں ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کرینگے: مکی آرتھر

07-12-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں ایشیا کپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران عماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر، حارث سہیل اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں سوال پر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ گروپ کے کچھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم خاص طور پر کسی نام کا انتخاب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں کھیلنے والے سکواڈ کے مقابلے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی، ہمارے پاس اس سیریز میں 20 کے قریب کھلاڑی تھے تاہم ہمیں 15 پلئیرز سلیکٹ کرنے ہیں۔ ورلڈکپ مقابلوں کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کے بارے میں پوچھا گیا تو مکی آرتھر نے کہا کہ وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے بحث و مباحثے ہوئے لیکن پاکستانی ٹیم کسی بھی مقام پر کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔