وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

07-12-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے پوچھا، وزیراعلیٰ محسن نقوی ایمرجنسی، بچہ وارڈ، کارڈیک، میڈیکل اور دیگر وارڈز میں مریضوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی شکایات کیں جس پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ایم ایس ہسپتال کو ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  فلڈ یونٹ کے لئے مختص بیڈز کو دیگر مریضوں کے لئے استعمال میں لایا جائے، وارڈز میں اے سی فعال ہونے چاہئیں، عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا، محسن نقوی نے مریضوں کے علاج معالجے اور تیمارداروں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاوا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔