نادیہ خان اور عروسہ صدیقی پہلی بار ملیں تو کیا بات ہوئی؟

07-12-2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ نادیہ خان نے اپنی ساتھی اداکارہ عروسہ صدیقی سے دوستی کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کی عروسہ سے دوستی سے پہلے وہ ان کے کام سے متاثر تھیں ، ڈولی ڈارلنگ کے سیٹ پر پہلے ہی روز ہماری دوستی ہوگئی۔

نادیہ خان اور عروسہ صدیقی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور دونوں اداکاروں نے اپنی دوستی کے متعلق تجربات کو شیئر کیا۔ نادیہ خان نے بتایا کہ جب وہ دبئی میں تھیں تو انہوں نے ڈولی ڈارلنگ پراجیکٹ کو سائن کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران ایک بڑے بریک کے بعد شوبز میں واپس آئی تھیں تو وہ کامیڈی کرنے کی خواہش مند تھیں۔ نادیہ نے بتایا کہ جب ڈولی ڈارلنگ کے سیٹ پرعروسہ نے مجھے دیکھا تو پہلی بات یہ کی کہ تم اتنی خطرناک تو نہیں ہو جتنا میں نے سوچا تھا۔ عروسہ نے اس بات کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس لیے سوچا تھا کیونکہ میں بندھن ڈرامے سے نادیہ خان کی فین تھی ۔ ان کا ہیئرسٹائل اور پھر جب انہوں نے مارننگ شو کی میزبانی کی تو جس عام انداز سے بات کرتیں وہ اس سے پہلے نہ تھا۔ عروسہ نے کہا کہ نادیہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ نادیہ نے بتایا کہ ڈولی ڈارلنگ کا ڈیرھ سال پراجیکٹ چلا ،جس میں 15 دن میں کراچی اور 15 دن دبئی میں ہوتی تھی۔