190 ملین پاؤنڈز فراڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کل نیب راولپنڈی میں طلب

07-12-2023

(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈ کے سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 13 جولائی ( کل ) کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جو کہ ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا، نوٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتیش کے لیے 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 13 جولائی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ پیشی کے دوران چیئرمین تحریک انصاف اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل بھی لائیں۔ نیب کی جانب سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز فراڈ کیس کا مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔