جے شاہ نے ذکاء اشرف کی دعوت قبول کرلی، ایشیا کپ دیکھنے پاکستان آئینگے

07-11-2023

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں سربراہان کی ملاقات جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ملاقات میں ایشیا کپ کی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کی میزبانی اور بھارت میں رواں برس ہونے ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت دی جو جے شاہ نے قبول کرلی، جواب میں جے شاہ نے ذکاء اشرف کو بھارت آکر ورلڈ کپ دیکھنے کی دعوت دی جو ذکاء اشرف نے خوش دلی سے قبول کرلی۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے ۔