سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

07-11-2023

(لاہور نیوز) سعودی عرب سے اربوں ڈالرز کی رقم ملنے سے زبردست تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان اور بین الاقوامی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد سعودی عرب سے ملنے والی اربوں ڈا لرز کی رقم ملنے پر حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 45 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب سے پاکستان کو دو ارب ڈالرز مل چکے ہیں ، اس کے بعد سرمایہ کاروں نے کھل کر دلچسپی کا اظہار کیا، اسی دوران تیزی ایک موقع پر600 پوائنٹس کی سطح چھو گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 570 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45155.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ جبکہ 24 کروڑ 81 لاکھ 70 ہزار 894 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔