ٹیم کی کوچنگ کس کو مل سکتی ہے؟عبد الرزاق نے بڑے کرکٹر کا نام لے لیا

07-11-2023

(ویب ڈیسک)سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے مصباح الحق کو ٹیم کی کوچنگ ملنے کی پیشگوئی کردی۔

ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پی سی بی میں کمان کی حالیہ تبدیلی کے بعد فوری طور پر فیصلے متوقع نہیں مگر میرے خیال میں کوچ کی پوسٹ مصباح الحق کو دینے کا قوی امکان ہے۔عبدالرزاق نے کہا کہ پی سی بی میں عدم استحکام ہے، ایک چیئرمین تو کبھی دوسرا آجاتا ہے،اس طرح کی صورتحال میں پلاننگ متاثر ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کرکے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں، بعد ازاں انہیں کوچنگ تک محدود کیا گیا،ستمبر 2021میں جب رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی بنے تو مصباح نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔