پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
07-11-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کےساتھ 1932 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 858 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی۔