کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ، زیر تعمیر چناب روڈ کا جائزہ لیا

07-11-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر چناب روڈ کاجائزہ لیا۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو چیف انجینئر اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 60 ہزار کنال پر مشتمل ایل ڈی اے سٹی لاہور کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سکیم ہو گی۔ ایل ڈی اے سٹی میں سپورٹس کمپلیکس ، کرکٹ سٹیڈیم، کمیونٹی سنٹر اور سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔ 40 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور کی سب سے بڑی مسجد اور تھیم پارک بھی ایل ڈی اے سٹی میں بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے زیر تعمیر چناب روڈ کا دورہ کیا اور جناح سیکٹر میں جاری تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔