بغیر اجازت روڈ کٹ لگانے پر مقدمہ درج کروانے کا حکم

07-11-2023

(لاہور نیوز) بغیر اجازت روڈ کٹ لگانے پر مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بغیر اجازت روڈ کٹ پر سخت ایکشن لے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں لاہور شہر کی مرکزی شاہراہوں پر روڈ کٹ لگانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے رپورٹ پیش کر دی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور بغیر اجازت روڈ کٹ پر سخت ایکشن لے۔ اصول طے ہو گیا ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس روڈ کی سطح سے نیچی ہونگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے صفی اللہ گوندل، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر سی بی ڈی ریاض حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔