محکمہ بلدیات 15 کمپنیز کے بورڈز فعال نہ کر سکا

07-11-2023

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات 4 ماہ بعد بھی 15 کمپنیز کے بورڈز فعال نہ کر سکا۔

بورڈز فعال نہ ہونے سے چیئرمین کی ہائی پاور کمپنیوں کو نہ مل سکی۔ شہری کمپنیوں کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ لاہور سمیت 8 سالڈ ویسٹ کمپنیوں کے بورڈز فعال نہ ہونے سے 45 ارب روپے کا بجٹ پاس نہ ہو سکا۔  8سالڈ ویسٹ کمپنیوں میں نئی فیصلہ سازی بھی رک گئی۔ نئی لینڈ فل سائٹ اور کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا ہدف 4 ماہ سے التوا کا شکار ہے۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی اور پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کا بورڈ فعال نہ ہو سکا۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور لاہور میٹ کمپنی کا بورڈ بھی تاحال فعال نہ ہوا۔ لاہور پارکنگ کمپنی اور شہر خموشاں اتھارٹی کا بورڈ فعال ہونے کا منتظر ہے۔ شہر خموشاں اتھارٹی کے زیر اہتمام قبرستان نہ بنائے جا سکے۔ پارکنگ کمپنیوں کے بورڈز فعال نہ ہونے سے ڈیجٹیلائزیشن کا منصوبہ بھی لٹک گیا۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ بہت جلد کمپنیوں کے بورڈز فعال کر دئیے جائیں گے۔