عوام کو مہنگائی سے نجات نہ مل سکی

07-11-2023

(لاہور نیوز) عوام کو مہنگائی سے نجات نہ مل سکی۔ سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ہو گئے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے۔ ادرک 10 روپے مہنگا، سرکاری قیمت 890 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں ادرک 1100 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو کر دی گئی۔ مارکیٹ میں میتھی 210 روپے فی کلو ہے۔ بھنڈی 15 روپے مہنگی، ریٹ لسٹ میں فی کلو قیمت 115 روپے مقرر، مارکیٹ میں بھنڈی 150 روپے کلو دستیاب ہے۔ پھلوں کی خریداری بھی مشکل ہو گئی۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مزید مہنگے ہو گئے۔ مارکیٹ میں آم سندھڑی 270، آلو بخارا 380، آڑو 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ کیلے درجہ اول 220 اور درجہ دوم 180 روپے فی درجن ہیں۔ عوام کہتے ہیں سبزیاں، پھل اور گوشت کچھ بھی خریدنا آسان نہیں رہا۔  ادھر فارمی انڈے مزید  دو روپے مہنگے ہو کر 243 روپے فی درجن ہو گئے۔ برائلر گوشت 8 روپے کمی کے بعد 615 روپے فی کلو ہو گیا۔