قومی سطح پر سجی ربوٹکس نمائش ٹرافی پنجاب گروپ آف کالجز کے پھالیہ کیمپس نے جیت لی

07-11-2023

(لاہور نیوز) پنجاب گروپ آف کالجز طلبہ کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں پیش پیش ہے۔ قومی سطح پر سجی ربوٹکس نمائش ٹرافی پھالیہ کیمپس نے جیت لی۔

انٹر سٹی روبوٹکس نمائش 2023 کی کامیابی کے بعد قومی سطح کے مقابلے ہوئے۔ 14 شہروں سے پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے 42 پراجیکٹس نمائش میں پیش کیے۔ انٹرمیڈیٹ لیول کے بچوں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے روز مرہ اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف طاہر، ڈی سی ایم سپارکو ڈاکٹر یاسر اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز عارف چودھری نے بتایا کہ طلبہ کو ربوٹکس لیب سہولت دینا پنجاب گروپس کا طرہ امتیاز ہے جس کا طلبہ نے بھر پور استفادہ کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روزمرہ زندگی کے مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ طلبہ نے مختلف پراجیکٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پنجاب گروپ کی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔ روبوٹکس نمائش اور مقابلوں کی ٹیم ٹرافی پھالیہ کیمپس نے حاصل کی جبکہ رنرز اپ ٹرافی لاہور بی ریجن کے حصے آئی۔ تقریب تقسیم انعامات کی سربراہی ایم ڈی پنجاب کالج آغا طاہر نے کی۔ مجموعی طور پر 7  لاکھ مالی انعامات، ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔