سیلاب کا خدشہ :ریلیف کمشنر پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات جلد مکمل کرنے کے احکامات
07-11-2023
( لاہور نیوز) ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ڈپٹی کمشنرز قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر کو سیلابی صورتحال سے متعلق پیشگی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے، تمام متعلقہ محکمہ جات تازہ ترین صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو آگاہ رکھیں، ریسکیو 1122 کی ڈایزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ نبیل جاوید نے مزید کہا ہے کہ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے لیے مشینری و دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول اور ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے، نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، عوام الناس کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نے کا کہنا ہے کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی کو وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے۔