عالمی سکریبل چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل

07-11-2023

(ویب ڈیسک) عالمی سکریبل چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے، ایونٹ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شریک ہوں گے۔

امریکہ میں ہونے والی عالمی سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی سربراہی طارق پرویز کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وسیم کھتری، عنایت اللہ، حسان ہادی خان، حماد ہادی خان اور حشام ہادی خان شامل ہیں۔ ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان کو اپنا دستہ چھوٹا کرنا پڑا ہے، پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن نے ایونٹ کیلئے صرف 6 کھلاڑیوں کے نام ہی فائنل کیے ہیں۔ عالمی سکریبل چیمپئن شپ 22 سے 25 جولائی تک امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو گی جس میں دنیا بھر سے 300 سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے۔