چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

07-11-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرر دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست بیرسٹر گوہر نے دائر کی ہے۔