2023 میں ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ

07-11-2023

(سٹاف رپورٹر) مالی سال 2023ء میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ماہرین اس کمی کی وجہ غیرقانونی مارکیٹوں میں ڈالر کے بہتر ریٹ کو قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ڈالر کی قانونی مارکیٹوں میں آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022ء میں غیر ملکی ترسیلات زر ریکارڈ 31.3 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہی، جون 2023ء میں مئی کے مقابلے میں محض 4 کی بہتری آئی، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں جون 2023ء میں ترسیلات زر میں 22 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔