لاہور ہائیکورٹ : ذکاء اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی کیخلاف دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

07-11-2023

(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ میں ذکاء اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی کیخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس رضا قریشی نے درخواست چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

جسٹس رضا قریشی نے درخواست جسٹس شاہد کریم کے روبروسماعت کیلئے پیش کرنے کی سفارش کردی۔ امتیازرشید صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بنچ میں زیرسماعت ہیں۔ وکیل ذکاء اشرف نےکہا کہ عدالت یہ درخواست بھی اسی بینچ کوبھجوا دے،درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےعہدے پرذکاء اشرف کے تقررکوچیلنج کیا گیا ہے۔