ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کو رعایتی قیمت پر سکوٹیز اور موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ

07-11-2023

(ویب ڈیسک) سرکاری اور نجی شعبہ میں ملازمت کرنے والی خواتین اور طالبات کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، اب انہیں بسوں اور ویگنوں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے بلکہ اپنی سواری کی مالک بن سکیں گی۔

خواتین کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کی طرف وفاقی حکومت کا ایک اور انقلابی قدم سامنے آیا ہے، پاکستان بھر سے 22 ہزار خواتین کو وزیراعظم ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت رعایتی قیمت پرسکوٹیز اور موٹرسائیکلز کی فراہمی کا آغاز جلد ہو گا، صرف ساڑھے 4 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔ قومی کمیشن برائے وقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارکہتی ہیں پروگرام پرعملدرآمد کے لیے 5 ارب روپے مل گئے ہیں، سکوٹیز کی تقسیم کا عمل مکمل طور پر شفاف ہو گا۔ شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں وفاق میں وزیراعظم ویمن آن ویلز پراجکیٹ جلد شروع ہو گا، 18 سے 55 سال تک کی خواتین درخواست دے سکیں گی۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے بتایا کہ 22 ہزارسکوٹیز کے لیے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں، سکوٹیز کی تقسیم کا آغاز جلد ہو گا جو بالکل شفاف ہوگا۔ نیلوفر بختیار چیئرپرسن قومی کمیشن وقارنسواں کا کہنا ہے کہ 4 ہزار سکوٹیز ہر صوبے کی ہے، اسلام آباد کی بھی ہے 4 ہزار، ایک ہزارجی بی اورایک ہزاراے جے کے کی ہے، یہ 3 سال کا پروگرام ہو گا، اگر 30 ہزارسے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کماتے ہیں تو آپ اس کے اہل ہیں۔ نیلوفر بختیارکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے ساتھ ساتھ پولیو ہیلتھ ورکرز اورخواتین صحافی بھی مستفید ہوں تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں مدد گارثابت ہوسکیں۔