پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کا آج سے آغاز
07-11-2023
(ویب ڈیسک ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ کا آغاز آج سے ہوگا۔
پاکستانی ٹیم ہمبنٹونا پہنچ چکی ہے اور ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا ، ہمبنٹوٹا میں قومی ٹیم 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔