عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم، پاکستان میں اضافہ

07-10-2023

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی رد وبدل کے مستحکم رہیں جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے پر پہنچ گئی۔