گزشتہ ماہ پاکستانیوں کی جانب سے کتنی ترسیلات زر ملک بھیجی گئیں؟جانئے

07-10-2023

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ماہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےجون 2023 میں 2 ارب 18کروڑ 40 لاکھ ڈالرپاکستان بھیجے جو مئی کی ترسیلات زر کے مقابلے 4 فیصد زائد ہیں۔سٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ جون 2022 کے مقابلے جون 2023 کی ترسیلات 22 فیصد کم رہیں جب کہ مالی سال 2023 میں ورکرز ترسیلات 27 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں اور مالی سال 2022 کی ورکرز ترسیلات 31 ارب 27 کروڑ ڈالر تھیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں ورکرز ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں۔سٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ مالی سال2023 میں سعودی عرب سے پاکستانی ورکرز ترسیلات 6 ارب 44 کروڑ ڈالرآئے جو رواں سال 17 فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال سعودی عرب سے 7.75 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2023 میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالر، یو اے ای سے 324.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 272.3 ملین ڈالر آئے۔