سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے راسخ الہٰی اور فیملی کی کیمپ جیل میں ملاقات
07-10-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے کیمپ جیل میں راسخ الہٰی اور ان کی فیملی نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتیوں میں چودھری پرویز الہٰی کے پوتے بھی شامل تھے، ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل چودھری پرویز ا لہٰی کی دو بار چودھری شجاعت حسین اور اپنی اہلیہ سے بھی ملاقات ہوچکی ہے۔