استحکام پاکستان پارٹی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی، فردوس عاشق اعوان

07-10-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بعض حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے افواہ سازی میں مصروف ہیں، میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی۔   مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تمام باتیں قبل از وقت ہیں۔