پیپر چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

07-10-2023

(لاہور نیوز) پیپر چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ پیپر چیکنگ کے لیے سینڈیکیٹ مارکنگ کا نظام نافذ کر دیا گیا۔

اب ایک چیکر پورا پیپر چیک نہیں کرے گا۔ ایک ایگزامینر پرچوں کے بنڈل میں تمام پرچوں میں صرف ایک سوال ہی چیک کر سکے گا۔ دوسرے سالانہ امتحانات میں نئے نظام کو نافذ کیا جائے گا ۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2023 میں ہی تمام تعلیمی بورڈز اس نظام کو نافذ کریں گے۔