پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل

07-10-2023

(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران،سپیشل سیکرٹری و دیگر افسران شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول مکمل طور پر تیار ہیں، پنجاب میں انتخابی گروپس کی رجسٹریشن کا عمل 17 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی انتخاب میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جا سکتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ رولز 35 فور میں ضروری ترمیم کر دی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں تصادم نہ ہو۔ الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ضروری ترمیم کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔