مہنگائی کا راج برقرار، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوامی قوت خرید سے باہر

07-10-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا راج مسلسل برقرار ہے۔ بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوامی قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔

مہنگائی عوام کی جیبیں کاٹنے لگی۔ آٹا اور چینی خریدنا شہریوں کیلئے آسان نہ رہا۔ مارکیٹ میں چینی اور آٹے کے دام عدم استحکام کا شکار ہو گئے۔ چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ آٹے کا 10 کلو والا تھیلا 1400 روپے میں بکنے لگا۔ شہری مہنگائی سے تنگ آ کر حکومت کو کوسنے لگے۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے۔ نہ آٹا سستا ہے نہ چینی  سستی رہی۔ غریب مزدور مہنگائی میں مارا گیا ہے، حکومت کو بالکل پرواہ نہیں۔ پرچون بازاروں میں چکی آٹا 170 روپے کلو جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 133 روپے کلو میں بک رہی ہے۔