کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ

07-10-2023

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 283 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔